ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سری نگر: انجینئرنگ کمپلیکس میں زبردست آتشزدگی، دوسری منزل خاکستر

سری نگر: انجینئرنگ کمپلیکس میں زبردست آتشزدگی، دوسری منزل خاکستر

Wed, 26 Aug 2020 21:08:50    S.O. News Service

سری نگر،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) سری نگر کے راج باغ علاقہ واقع انجینئرنگ کمپلیکس میں بدھ کی علی الصبح آگ نمودار ہوئی جس سے عمارت کی دوسری منزل اور بالا خانہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس کمپلیکس میں پی ایچ ای کے چیف انجینئر، محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول اور دوسرے انجینئرنگ دفاتر موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انجینئرنگ کمپلیکس کی دوسری منزل سے بدھ کی علی الصبح بھیانک آگ نمودار ہوئی اور پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ، جس کے شعلے شہر کے دور دراز علاقوں میں بھی دیکھے جاسکتے تھے، کو بجھانے کے لئے درجنوں فائر ٹنڈرز کو طلب کیا گیا جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے انتہائی مشقتوں کے بعد آگ پر تو قابو پایا لیکن عمارت کی دوسری منزل اور بالا خانے کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس وردات میں کچھ دفتری ریکارڈ بھی خاکستر ہو گئے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔


Share: